لکھنؤ،31؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بابری مسجدمعاملے کی سماعت کر رہی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے کیس کے 197ویں گواہ کو پیش ہونے کے لیے آج سمن جاری کیا۔خصوصی جج ایس کے یادونے 197 ویں گواہ کو سمن جاری کیا۔اسے کل عدالت میں پیش ہوناہوگا۔اس سے پہلے سی بی آئی نے اس معاملے میں لکھنؤ میں گواہی دے چکے 196اور رائے بریلی میں گواہی دے چکے 57گواہوں کی ایک فہرست تیارکی۔یہ فہرستیں کیس کے ملزم بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی اور دیگر کے وکلاء کو دی گئیں۔وکلاء نے اب تک گواہی دے چکے گواہوں کے بیانات کی نقل بھی مانگی، جو انہیں پیش کی گئی۔اس سے پہلے بابری مسجدکی شہادت کے مقدمات کی سماعت کر رہی خصوصی سی بی آئی عدالت میں کل بی جے پی کے سینئر لیڈروں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اومابھارتی سمیت12ملزمان پر الزام طے کر دیئے گئے۔عدالت بابری مسجدکی شہادت سے متعلق دومقدمات کی سماعت کررہی ہے۔